سندھ پولیس میں اسپورٹس ڈویثرن کو دوبارہ فعال بنارہے ہیں،آئی جی پولیس،اے ڈی خواجہ

 
0
116436

کراچی جنوری 8(ٹی این ایس)انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو قومی کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے،سندھ پولیس میں کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے ،ان میں بے پناہ صلاحتیں ہیں ،آئی جی نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز اپنے اپنے زون سے ایک کرکٹ ٹیم تیار کرکے انہیں قومی کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے تیارکریں تاکہ آنے والے وقت میں سندھ پولیس کی جانب سے کھیلوں کے فروغ دیا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ بہت اچھا ایونٹ تھا اور ایسے صحتمندانہ ایونٹس تواتر کے ساتھ منعقد کرائے جائیں،ہم سندھ پولیس میں اسپورٹس ڈویثرن کو دوبارہ فعال بنارہے ہیں جبکہ سندھ پولیس میں ڈائریکٹر اسپورٹس کی بھی تعیناتی کردی گئی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارآغاخان جیمخانہ میں ہونے والے سندھ پولیس الیون اور آئی پی اے الیون کے درمیان ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹکے انعقاد کے موقع پرکیا ۔اس موقع پر ،ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر،ایس پی سٹی شہلا قریشی،معروف صنعتکار ندیم خان،مظہراحمد،عبدالخالق انصاری اور پولیس اوررینجرزکی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔آئی جی پولیس سندھ نے ایس ایس پی شہلا قریشی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ ایس پی سٹی اور ایونٹ کی میزبان شہلا قریشی نے کہا کہ بہت جلد ویمن کرکٹ ٹیم بھی متعارف کرائی جائے گی،کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے سے جوانوں کے حوصلے بلند رہتے ہیں،ہم جلد ہی سندھ ویمن پولیس کرکٹ ایسوسی ایشن قائم کرکے ویمن کرکٹ ٹیم کو کھیلوں کے میدان میں اتاریں گے اور سندھ ویمن پولیس بھی ثابت کردیں گی کہ وہ کرکٹ کے مقابلے جیت سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی ٹیموں کو بہترین کارکردگی سے قومی اور عالمی مقابلوں کی سطح تک لے جایا جائے گا۔کرکٹ میچ میں آئی پی اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر125رنزبنائے جس کے جواب میں سندھ پولیس کی ٹیم 9وکٹیں گنواکر بھی ہدف حاصل نہیں کرپائی اور انہوں 54رنز سے شکست ہوئی ۔مین آف دی میچ عمار حسن نے ایک ہی اوورمیں 4وکٹیں حاصل کیں۔ اس موقع پرمعروف صنعتکار اور کھیلوں کی دنیا کی معروف شخصیت ندیم خان نے جیتنے والی ٹیم کو50ہزار روپے کا کیش انعام دیا جبکہ رنراپ ٹرافی سندھ پولیس کی ٹیم کو دی گئی اور شہلا قریشی نے اپنی جانب سے25ہزار روپیکا انعام بھی دیااور بہترین کارکردگی دکھانے پر افسران اورملازمین کو شیلڈ پیش کی گئیں،سٹی تاجراتحاد کی جانب سے آئی پی اے سندھ ریجن کو قومی کرکٹ کھلاڑی وکپتان سرفراز احمد کی دستخط شدہ گیند دی گئی۔